جوہانسبرگ (این این آئی)جنوبی افریقہ کے ہارڈ ہٹر بیٹر ہنرک کلاسن نے بھی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔33 سالہ کرکٹر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا کہ انہوں نے وائٹ بال کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے کہ ہنرک کلاسن نے ٹیسٹ کرکٹ کو 2014 میں خیرآباد کہہ دیا تھا۔کلاسن نے ون ڈے اور ٹی 20 ڈیبیو 2018 میں کیا تھا، اور اپنی برق رفتار بلے بازی سے دنیا بھر میں اپنا منفرد مقام حاصل کیا۔کلاسن نے 60 ایک روزہ میچز میں43.69 کی اوسط کے ساتھ 2 ہزار141 بنائے۔ہنرک کلاس نے ویسے تو کئی یادگار اننگز کھیل کر کرکٹ کے مداحوں کو اپنے سحر میں جکڑے رکھا، تاہم 2023 میں سپر سپورٹ پارک میں ہونے والے پروٹیز اور کینگروز کے مقابلے میں ان کی 174 کی شاندار بیٹنگ ان کی بہترین سمجھی جاتی ہے۔کلاس نے ون ڈے کرکٹ کے ساتھ ساتھ ٹی 20 کرکٹ میں بھی اپنا سکہ جمایا اور 58 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں 1471.84 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ ایک ہزار بنائے۔
