اسلام آباد(این این آئی)سابق وزیراطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ قوم فیلڈ مارشل کی مقروض ہے جنہوں نے اسے یکجا کر دیا،جنگیں ہتھیاروں سے نہیں جذبے سے جیتی جاتی ہیں۔اتوارکوآپریشن بنیان مرصوص کے شہدا و غازیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔اس موقع پر سابق وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بنیان مرصوص کے غازیوں اور شہدا کے بچوں کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ مادر وطن کیلئے خون کے نذرانے پیش کرنے والوں کو قوم بھولی نہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام ان ماوں کے نام ہے جن کے پیاروں نے قوم کی جنگ لڑتے ہوئے جانیں قربان کیں، قوم فیلڈ مارشل کی مقروض ہے جنہوں نے قوم کو یکجا کر دیا۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یہ کھلا پیغام ہے کہ جنگیں ہتھیاروں سے نہیں جذبے سے جیتی جاتی ہیں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں محاذ جنگ میں کامیابی حاصل ہوئی۔انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم نے بھی کھیل کے میدان میں جیت کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔
