کراچی(این این آئی)ہانیہ عامر نے رات کے آخری پہر پر جوش انداز میں رقص کرکے مداحوں کی نیندیں اڑا دیں۔تفصیلات کے مطابق ہانیہ عامر حیدر مستحسن کے گانے تیرے نال کے بیک گراؤنڈ میوزک پر خوبصورت اور کیوٹ تاثرات دیکر رات کے آخری پہر انجوائے کرتی نظر آئیں ۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اس اسٹوری کو انہوں نے نائٹی کڈیز کا کیپشن دیا اور ناک میں لونگ پہن کر اپنے حسن کو مزید دلفریبی بخش دی ۔
