کوئٹہ (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایشیئن ایتھلیٹکس چمپئن شپ جیتنے کے جویلین تھرو کے مقابلوں میں سونے کا تمغہ جیتنے پر ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ارشد ندیم قوم کا سر فخر سے بلند کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں ۔اپنے بیان میں وزیراعظم نے شاندار فتح پر ارشد ندیم اور پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ارشد ندیم قوم کا سر فخر سے بلند کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں ،ارشد ندیم کی شاندار کارکردگی کی بدولت سبز ہلالی پرچم کی شان بڑھی۔ وزیر اعظم نے کہاکہ ارشد ندیم کی محنت، لگن اور شاندار کامیابی نوجوان ایتھلیٹس کیلئے ایک قابلِ تقلید مثال ہے۔انہوںنے کہاکہ اللہ تعالیٰ سے دعاء ہے کہ مستقبل میں آپ کی کامیابیوں کا یہ سلسلہ جاری رہے ۔
