لاہور( این این آئی)وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پرسینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے بیونو کاراسکو کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کیـ ملاقات میں موسمیاتی تبدیلی، زرعی ترقی اور ماحولیاتی اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیاـ پنجاب میں ایگری ایـمیکانائزیشن پراجیکٹ پر دوطرفہ اتفاق ہوا ـکابینہ سے ایگری میکانائزیشن پراجیکٹ کی منظوری جلد متوقع ہے ـسینئر صوبائی وزیر نے وفد کو بتایاکہ صحت،تعلیم،زرعی ایـمیکانائزیشن،کلائمیٹ ابزرویٹری،کلائمیٹ ایکشن پلان،کسانوں کی فلاح و بہبود، کاربن کریڈٹس،ہر شعبے میں مقامی ایکسپرٹس بنانا وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ترجیحات ہیں اور ایگری یونیورسٹیوں کو عالمی اداروں سے منسلک کرنے کی حکمتِ عملی زیر غور ہے ـانہوں نے کہاکہ مریم نواز شریف نے فصلوں کی باقیات کی آتشزدگی کے تدارک کیلیے 5000 سپرسیڈرز کسانوں کو 60 فیصد سبسڈی پر فراہم کیے گئے ہیںـ کسانوں کے لیے آسان قرضے، کلائمیٹ ریزیلینٹ زرعی مشینری متعارف کروارہے ہیںـ چار زرعی زونز کی بنیاد پر جامع حکمتِ عملی تیار، مشینری کی مکمل مپنگ کرلی گئی ہے ـ وفد کو رائس ٹرانسپلانٹر، بالرز، ہارویسٹرز سے متعلق بریفنگ دی گئیـ فی ٹریکٹر ایک ملین روپے سبسڈی، 20 ہزار ٹریکٹر مقامی سطح پربھی تیارکئے جائیں گے ـخریداری کی استطاعت نہ رکھنے والوں کو ٹریکٹر کرایہ پر دیے جا رہے ہیںـ مقامی فنانسنگ کے تحت ہارویسٹرز کی دستیابی، پے منٹ سسٹم بہتر بنایا گیاـ کاربن مارکیٹ، ایئر کوالٹی اور کاربن کریڈٹ پر بین الاقوامی معاونت پر زوردیاگیاـ پرائیویٹ سیکٹر کو بھی کاربن فنانسنگ پروگرام میں شامل کیا جائے گاـ کلائمیٹ ریزیلینس پالیسی اور ویژن تیار، تمام محکمے مشترکہ حکمت عملی پر عمل پیراہیںـ کاربن اسٹوریج، مارکیٹ اور ڈیٹا پر تکنیکی معاونت حاصل کی جا رہی ہےـ پیرس معاہدے کے اہداف کے مطابق موسمیاتی اقدامات جاری ہیںـ ئپنجاب میں پہلی کلائمیٹ آبزرویٹری کے قیام کی تیاری مکمل، تفصیلی پی سی ون تیار ہے اور کلائمیٹ ایکشن پلان، سیلاب سے تحفظ اوردیگر پروگرامز پر کام جاری ہے ـ پراجیکٹ میں ملٹی سیکٹورل کاربن اسٹوریج اور اے کیوائی پر توجہ مرکوزہے اور فصلوں کی باقیات جلانے کی روک تھام کے لیے کولیکشن سسٹم پر کام جاری ہے ـ ہر ADP اسکیم میں 1 فیصد بجٹ شجرکاری کے لیے مخصوص کیاگیاـ کلائمیٹ ریزیلینٹ پروگرام میں زراعت، انرجی، ٹرانسپورٹ سمیت تمام متعلقہ ادارے شراکت دارہیںـسینئرصوبائی وزیرمریم اورنگزیب نے وفد کی امداورتعاون کی یقین دہانی پر شکریہ اداکیاـ
