امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

معروف سٹارز ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کو دبئی میں اعزازی شیلڈز سے نوازا گیا

دبئی(این این آئی)پاکستان کے معروف فلمی ستارے ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کو پاکستانی فلم انڈسٹری میں ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں متحدہ عرب امارات(یو اے ای)کے شہر دبئی میں اعزازی شیلڈز سے نوازا گیا۔یہ اعزاز پاکستان کے سفیر برائے متحدہ عرب امارات فیصل نیاز ترمذی نے ایک خصوصی تقریب میں پیش کیا، یہ تقریب فلم لو گرو کی تشہیری مہم کے سلسلے میں منعقد کی گئی، جس میں پاکستانی سفارتی مشن کے اراکین، مداحوں اور میڈیا نمائندگان نے بھرپور شرکت کی۔سفیر فیصل ترمذی نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ فنون لطیفہ پاکستان کی سافٹ پاور کا اہم حصہ ہیں, ایسے فنکار پاکستان کا مثبت تشخص دنیا کے سامنے پیش کرتے ہیں اور ہماری کہانی کو عالمی سطح پر اجاگر کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ فلم لو گرو جیسے منصوبے پاکستان کے بدلتے ہوئے ثقافتی منظرنامے کی عکاسی کرتے ہیں اور عالمی ناظرین سے دلوں کو جوڑنے کا ذریعہ بنتے ہیں۔ماہرہ خان اور ہمایوں سعید تقریبا 10 برس بعد ایک ساتھ کسی فلم میں جلوہ گر ہو رہے ہیں، ان کی آخری مشترکہ فلم بن روئے 2015 میں ریلیز ہوئی تھی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved