امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ابھی تک رمضان پیکج سے متعلق کوئی آڈٹ رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کے علم میں نہیں آئی’عظمیٰ بخاری

لاہور (این این آئی) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے رمضان نگہبان پیکیج 2024 سے متعلق بعض میڈیا رپورٹس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب کو کسی قسم کی آڈٹ رپورٹ موصول نہیں ہوئی۔عظمیٰ بخاری نے واضح کیا کہ ”ابھی تک رمضان پیکج سے متعلق کوئی آڈٹ رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کے علم میں نہیں آئی۔ تاہم اگر کوئی ایسی رپورٹ موجود ہے یا سامنے آتی ہے تو اس کی مکمل اور شفاف تحقیقات کی جائیں گی۔وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کے قیام کے فوراً بعد، نگہبان رمضان پیکیج کے تحت صارفین کو پہلے سے موجود ڈیٹا کی بنیاد پر امدادی اشیاء فراہم کی گئیں۔ اس پورے عمل کو شفاف اور عوامی مفاد کے مطابق یقینی بنانے کی کوشش کی گئی۔عظمٰی بخاری نے وزیراعلیٰ پنجاب کے مؤقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ نے واضح طور پر کہا ہے کہ عوام کے ٹیکس کے پیسے کی خوردبرد کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ اگر رمضان پیکیج میں کسی قسم کی کرپشن یا بدانتظامی پائی گئی تو ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سخت ترین سزا دی جائے گی۔اس ضمن میں وزیر اطلاعات نے بتایا کہ ابتدائی طور پر ایک انکوائری کمیٹی کی تشکیل کا عمل بھی جاری ہے تاکہ تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا سکے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved