اسلام آباد(این این آئی)وزیر اعظم شہباز شریف (آج)ہفتہ کو ایک روزہ دورے پر کوئٹہ جائیں گے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف اپنے دورے کے دوران کوئٹہ میں ہونے والے اہم جرگے میں شرکت کریں گے۔ذرائع نے بتایا کہ جرگے میں گورنر و وزیر اعلیٰ بلوچستان، صوبائی وزرائ، ارکان اسمبلی شریک ہوں گے۔ذرائع کے مطابق اس جرگے میں بلوچستان بھر سے قبائلی و سیاسی عمائدین کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق جرگے میں بلوچستان میں امن و امان سمیت مجموعی صورتِ حال پر تبادلہ خیال ہو گا اور صوبے کے عمائدین کو مختلف امور پر اعتماد میں لیا جائے گا۔
