اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار 29تا 30 مئی کو عوامی جمہوریہ چین کے خصوصی انتظامی علاقے ہانگ کانگ کا دورہ کریں گے اور بین الاقوامی تنظیم برائے ثالثی کے قیام سے متعلق کنونشن کی دستخطی تقریب میں شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ 30مئی کو IOMedکنونشن پر دستخط کریں گے اور تقریب سے خطاب کریں گے،اس موقع پر مختلف دو طرفہ ملاقاتیں بھی ہوں گی ۔ واضح رہے کہ پاکستان IOMedکا بانی رکن ہے اور اس کے مقاصد و اہداف کی بھرپور حمایت کرتا ہے، بین الاقوامی تنازعات کے پرامن حل اور ثالثی کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔
