امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

نواز شریف کا پاکستان کو ناقابل تسخیر بنانے میں تاریخی کردار ،آج ہمارا دفاع ناقابل شکست ہے،حیدرخان اچکزئی اوردیگر کا ریلی کے شرکاء سے خطاب

کوئٹہ(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے رہنماوں حیدرخان اچکزئی ، میرعطاء اللہ محمدزئی ،نثار خان ، عبدالصمد ، طارق گل اوردیگر نے کہا ہے کہ کہ قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمدنواز شریف نے پاکستان کو ناقابلِ تسخیر بنانے میں تاریخی کردار ادا کیا اور آج ہمارا دفاع ناقابلِ شکست ہے،یوم تکبیر پاکستان کی عظمت ،خوداری کا دن ہے پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے پاکستان اپنے ملک کی سرحدوں کا دفاع کرنا اچھی طرح جانتا ہے۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو پریس کلب کے باہر یوم تکبیرکی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس سے قبل کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے لان سے ایک ریلی نکالی گئی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچی۔اس موقع پرمسلم لیگ(ن) کے کارکنوں نے یوم تکبیر کے حوالے سے کیک بھی کاٹا۔ مقررین نے کہا کہ 28 مئی پاکستان کی ایٹمی صلاحیت اور اپنی خودمختاری کے تحفظ کے غیر متزلزل عزم کا ثبوت ہے،یہ وہ دن ہے جب پاکستان نے پہلی اسلامی ایٹمی طاقت کے طور پر دنیا میں اپنا مقام حاصل کیا اور اپنے دفاع کو ناقابلِ شکست بنا دیا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے سائنسدانوں اور قیادت پر فخر ہے پوری قوم ان کی ذہانت اور قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے آج ہمارا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے۔انہوں نے یومِ تکبیر کو قومی غیرت اور اجتماعی عزم کا دن قرار دیتے ہوئے کہاکہ یہ دن صرف ایک اسٹریٹجک طاقت کی یادگار نہیں بلکہ قومی یکجہتی اور حوصلے کا جشن بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ایٹمی ملک ہے جو کسی سے بھی جنگ نہیں چاہتا لیکن اگر کسی نے پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تواسکو بھرپور جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ بھارت نے گزشتہ دنوں پاکستان پر حملہ کرکے بے گناہ شہریوں کوشہید کیا جسکے جواب میں پاک فوج نے دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصان سے دوچار کیا اورپاکستان کاازلی دشمن ملک بھارت گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوگیا۔ انہوں نے کہاکہ ملک کی سرحدوں کے دفاع پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ملک کے دفاع کیلئے اپنی جانوں کا نذرا نہ پیش کرنے والے ہمارے قومی ہیرو ہیں جن کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved