امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

فیروز خان ہیرو ہیں، اداکار نہیں، نادیہ افگن کا کڑا وار

لاہور (این این آئی)شہرت یافتہ اداکار فیروز خان جن کے ڈرامے ہمیشہ ریٹنگز کی دوڑ میں سبقت لے جاتے ہیں چاہے وہ خانی ہو، خدا اور محبت 3، اے مشتِ خاک یا حالیہ سنسنی خیز ڈرامہ ہمرازاس بارکچھ منفی تنقید کی زد میں ہیں۔مشہور اداکارہ نادیہ افگن حال ہی میں ایک شو کی مہمان بنیں، جہاں انہوں نے فیروز خان کے رویے اور اداکاری پر کھل کر بات کی۔نادیہ افگن نے بتایا کہ اگرچہ انہوں نے خود کبھی فیروز کے ساتھ کام نہیں کیا، لیکن انڈسٹری کی کئی اداکاراں سے انہوں نے سنا ہے کہ فیروز کے ساتھ کام کرنا خاصا مشکل ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فیروز اپنے ساتھی فنکاروں کو مرعوب کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور ان کے کرداروں میں فیروز خان ہی نظر آتا ہے، کوئی نیا کردار نہیں۔نادیہ نے یہ بھی کہا کہ فیروز ہمیشہ ہیرو ٹائپ کردار کرتے ہیں، لیکن ایک مکمل فنکار وہی ہوتا ہے جو اصل کردار میں ڈھل جائے، نہ کہ ہر بار ایک جیسے انداز میں نظر آئے۔نادیہ کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی۔ کچھ افراد نے ان کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا، میں تو ڈرامہ ہی فیروز کی وجہ سے نہیں دیکھتا۔ جبکہ دیگر نے فیروز کا دفاع کیا اور کہا، اگر آپ نے خود ان کے ساتھ کام نہیں کیا تو ذاتی بات نہ کریں۔ایک صارف نے لکھا، ان کی اداکاری پر بات کریں، ذاتیات پر نہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved