امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

فضا علی بیٹی کو بالی ووڈ فلم دکھانے پر مشکل میں آگئیں، شدید تنقید کا سامنا

کراچی (این این آئی)گلوکارہ، میزبان ر سوشل میڈیا پر متحرک شخصیت فضا علی ایک بار پھر تنقید کی زد میں آ گئیں۔ انہوں نے اپنی بیٹی فرال کو بالی ووڈ فلم دکھاتے ہوئے ایک جذباتی لمحہ اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا، پوسٹ میں لکھا کہ ان کی بیٹی بہت حساس ہے اور کیمرے کے لیے نہیں بلکہ حقیقت میں دوسروں کے دکھ پر رونے لگتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فرال بالی ووڈ فلم اگنی پتھ دیکھ رہی تھی، جس میں رتک روشن اور پرینکا چوپڑا نے مرکزی کردار نبھایا، فلم کے ایک جذباتی منظر میں جب ہیرو اور اس کی بہن کے درمیان جذباتی سین آیا تو فرال آبدیدہ ہو گئی۔فضا علی نے اپنی بیٹی کی اس حساسیت کو سراہا اور اسے مداحوں کے ساتھ شیئر کیا، مگر ان کا یہ عمل الٹا سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید کا نشانہ بن گیا۔ایک صارف نے لکھا کہ آپ کو بالی ووڈ فلموں کا بائیکاٹ کرنا چاہیے، نہ کہ بچوں کو دکھانا چاہیے، ایک اور نے کہا کیا آپ ذہنی مریض ہیں؟ ایسی فلمیں بچوں کو کیوں دکھا رہی ہیں؟کسی نے تبصرہ کیا انڈیا کے فنکار تو کبھی پاکستانی فلمیں نہیں دیکھتے، ہم اب بھی ان کا مواد دیکھ رہے ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved