لاہور (این این آئی)معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کی مراکشی نژاد بالی ووڈ ڈانسر نورا فتیحی کو قریب سے ڈانس کرتا دیکھ کر ہکا بکا رہ جانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو ڈکی بھائی کی جانب سے حال ہی میں شیئر کیے گئے ولاگ کا حصہ ہے، جس میں انہیں اسٹیج پر نورا فتیحی کے قریب دیکھا جا سکتا ہے۔ڈکی بھائی نے چند دن قبل 24 مئی کو یوٹیوب پر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی کا ولاگ شیئر کیا، جس میں ان کے ساتھ دیگر یوٹیوبرز اور پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان بھی دکھائی دیے۔اسی ولاگ میں ڈکی بھائی نے ایک پروموشنل تقریب میں شرکت کی، جہاں نورا فتیحی سمیت دیگر ڈانسرز نے بھی پرفارمنس کی۔ولاگ میں انہوں نے دکھایا کہ کس طرح وہ اور دیگر افراد نورا فتیحی سمیت دیگر ڈانسرز کی پرفارمنس سے محظوظ ہو رہے ہیں۔اسی ولاگ کے ایک حصے میں ڈکی بھائی نورا فتیحی کے قریب اسٹیج پر جا پہنچتے ہیں، جہاں وہ کونے میں کھڑے ہوکر دیگر افراد کی ڈانس طرح کرنے کی کوشش کرتے دکھائی دیتے ہیں۔اسی حصے میں ڈکی بھائی کو نورا فتیحی کو انتہائی قریب سے ڈانس کرتا دیکھ کر ہکا بکا ہوجاتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ اسٹیج پر نورا فتیحی کے قریب بھیجے جانے پر ڈکی بھائی ولاگ میں دوستوں کو بتاتے دکھائی دیتے ہیں کہ اب پورا پاکستان ان پر تنقید کرے گا، انہوں نے پہلی ہی کہ دیا تھا کہ انہیں ڈانس نہیں آتا۔ڈکی بھائیی کی جانب سے اسٹیج پر نورا فتیحی کا ڈانس دیکھنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی اور اس پر صارفین نے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔
