اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ اکھنڈ بھارت کا منصوبہ بحر ہند میں ڈبو دیں گے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے وفاقی وزیر حنیف عباسی نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)اور اس کے عسکری ونگ آر ایس ایس بھارت سے مسلمانوں کا خاتمہ چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کا منصوبہ ہے کہ وہ پاکستان، افغانستان، نیپال، بھوٹان، بنگلادیش اور اردگرد کے 8یا 9ممالک کو فتح کرنا چاہتے ہیں تاکہ اکھنڈ بھارت بنایا جاسکے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ میں اکھنڈ بھارت کے اس منصوبے کے خلاف پارلیمنٹ میں قرارداد لے کر آوں گا اور اسے پاس بھی کرواؤں گا، انشا اللہ ہم اکھنڈ بھارت کے منصوبے کو بحر ہند میں ڈبودیں گے۔
