امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

عمران خان وہ پہلے رہنما ہیں جنہوں نے ڈرون حملوں کے خلاف سپر پاور کو للکارا،اسد قیصر

پشاور(این این آئی)سابق سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرنے کہاہے کہ عمران خان وہ پہلے رہنما ہیں جنہوں نے ڈرون حملوں کے خلاف سپر پاور کو للکارا،افغانستان کے ساتھ پرامن تعلقات ہماری خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہونے چاہئیں۔ سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پشاور میں ڈرون حملوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان وہ پہلی سیاسی شخصیت ہیں جنہوں نے ڈرون حملوں کے خلاف حیات آباد میں تاریخی دھرنا دیا اور عالمی طاقتوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر موقف اپنایا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اس دھرنے کے دوران سٹیج پر رات گزاری اور ثابت کیا کہ وہ واقعی قوم کے ترجمان ہیں۔اسد قیصر نے کہا کہ اس دھرنے کے بعد پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے نیٹو سپلائی بند کی اور خیبر پختونخوا میں ڈرون حملوں کے خلاف باقاعدہ آواز بلند کی، ہم نے بے گناہ شہدا کے حق میں موثر قانونی اور سیاسی جدوجہد کی۔حالیہ ڈرون حملے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ہونے والا یہ واقعہ امن و خودمختاری کے خلاف سنگین قدم ہے،صوبائی حکومت نے عمران خان کی ہدایت پر اس حملے کے خلاف دوٹوک موقف اپنایا ہے جو قابل تحسین ہے۔اسد قیصر نے کہاکہ افغانستان ہمارا برادر ہمسایہ ملک ہے، جس کے ساتھ پرامن تعلقات ہماری خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کی معیشت، تجارت اور روزگار افغانستان سے جڑے ہیں، اس لیے ہمیں باہمی اعتماد پر مبنی پالیسی کی ضرورت ہے۔اسدقیصرنے کہاکہ پی ٹی آئی ایسی آزاد، خوددار اور عوامی امنگوں کے مطابق خارجہ پالیسی کی حامی ہے جو قومی خودمختاری کا تحفظ کرے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved