استنبول (این این آئی) وزیراعظم محمد شہباز شریف ترکیہ کے دو روزہ دورے پر استنبول پہنچ گئے۔ استنبول کے ہوائی اڈے پہنچنے پر ترک وزیر دفاع، یشار گلر ، ڈپٹی گورنر استنبول، اردوان توران ایرمش ، پاکستان کے ترکیہ میں سفیر یوسف جنید، کونسل جنرل استنبول نعمان اسلم، حکومت ترکیہ کے اعلیٰ حکام اور ترکیہ میں تعینات پاکستانی سفارتکاروں نے انکا استقبال کیا۔
