امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر پی ایس ایل 10کا ٹائٹل جیت لیا

لاہور( این این آئی )لاہور قلندر ز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر پاکستان سپر لیگ سیزن 10کا ٹائٹل جیت لیا ،فاتح ٹیم نے تیسری مرتبہ پی ایس ایل کے فائنل میں کامیابی حاصل کی ، صدر مملکت آصف علی زرداری فائنل میچ کے مہمان خصوصی تھے ۔اتوارکوپاکستان سپر لیگ سیزن 10کا فائنل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اووروں میں 9وکٹوں کے نقصان پر 201رنز بنائے ۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی اننگز کا آغاز اچھا نہ تھااور21 کے مجموعی سکور پر دونوں اوپنرکپتان سعود شکیل 4 اورفن ایلن12 رنز بنا کرشاہین شاہ آفریدی اور سلمان مرزا کی گیندوں پر کیچ آئوٹ ہوئے ،تیسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی ریلی روسوتھے جو 22 رنز بنا کر سکندر رضا کی گیند پر کیچ آئوٹ ہوکر میدان بدر ہوئے ۔ حسن نواز اور ایوشکا فرنینڈونے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 67 رنز کا اضافہ کیا اور125 کے مجموعی سکور پر ایوشکا فرنینڈو29 رنز بنا کر رشاد حسین کی گیند پر کیچ آئوٹ ہو کر پویلین واپس لوٹ گئے۔ حسن نواز نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 43گیندوں پر 4چھکوں اور 8چوکوں کی مدد سے 76 رنز بنا ئے ،وہ شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر سکندر رضا کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے۔ فہیم اشرف نے اننگز کے آخری اوور میں سکندررضا کی 5 گیندوں 23 رنز بنائے اور چھٹی گیند پر کیچ آئوٹ ہوگئے، وہ8گیندوں پر3چھکون اور 2چوکوں کی مدد سے 28رنز بناکر آئوٹ ہوئے دیگر کھلاڑیوں میں دنیش چندیمل 22، محمد عامر اور ابرار احمد بغیر کوئی سکور بنائے آئوٹ ہوئے۔ خرم شہزاد 2 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے ۔ لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3، حارث رئوف نے 2، سلمان مرزا، سکندر رضا اور رشاد حسین نے ایک ،ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ۔202 رنز کے ہدف کے حصول کے لیے بعد میں بیٹنگ کرتے ہوئے لاہور قلندرز نے19.5 اووروں میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 204رنز بنا کر میچ جیت لیا۔لاہور قلندرز کی پہلی وکٹ 39 رنز پر گری جب فخر زمان 11 رنز بنا کر ابرار احمد کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہوئے ،دوسری وکٹ85 کے مجموعے پر گری جب محمد نعیم 27 گیندوں پر 6 چھکوں اورایک چوکے کی مدد سے 46 رنز بناکر فہیم اشرف کی گیند پر فرنینڈو کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوکر پویلین واپس لوٹے ،محمد نعیم پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں 6 چھکے مارنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔تیسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی عبداللہ شفیق تھے وہ 41 رنز بنا کر عثمان طارق کی گیند پر خرم شہزاد کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے۔ لاہور قلندرز کی چوتھی وکٹ 145 رنز پر گری جب بھانوکا راجا پاکسے 14رنز بنا کر محمد عمران کی گیند پر کیچ آئوٹ ہو کر میدان سے باہر گئے ۔کوسل پریرا31گیندوں پر 4چھکوں اور 5چوکوں کی مدد سے 62رنز اور سکندر رضا 7 گیندوں پر 2چھکوں اور 2چوکوں کی مدد سے 22رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد عامر ، فہیم اشرف، عثمان طارق اور ابرار احمد نے ایک ،ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
نیویارک (این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے تخمینہ لگایا ہے کہ رواں سال تارکین وطن کی ترسیلاتِ زر ہدرف سے زائد رہیں گی تاہم آئندہ مالی سال میں ترسیلاتِ زر کا حجم رواں مالی سال سے کم رہے گا۔آئی ایم ایف کے تخمینہ جات کے مطابق رواں مالی سال ترسیلات زر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کیدوران سب سے زیادہ رہیں گی تاہم رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال اس میں کمی آئے گی۔آئی ایم ایف کے مطابق اس کے بعد ہر مالی سال ترسیلات زر میں بتدریج اضافہ ہوگا اور مالی سال 2029۔30 تک ترسیلات زر بڑھ کر38 ارب48 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز پر پہنچ جائیں گیـآئی ایم ایف کی اسٹاف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے مقابلے آئندہ مالی سال ترسیلات زرمیں کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف نیرواں مالی سال ترسیلات زرحکومتی ہدف سے زیادہ رہنیکی توقع ظاہر کی ہےـآئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال ترسیلات زر 35 ارب 76 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز اور رواں مالی سال ترسیلات زر 36 ارب 20کروڑ 10لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے۔رواں مالی سال کے لیے ترسیلات زرکاحکومتی مقررہ ہدف30 ارب27کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ہے جبکہ گذشتہ مالی سال ترسیلات زر کاح جم 30 ارب25 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے10 ماہ جولائی2024 سے لے کر اپریل2025 کے دوران ترسیلات زر 31 ارب 20 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ گذشتہ مالی سال اسی مدت میں ترسیلات زر کاحجم23 ارب90 کروڑ ڈالرز تھا،اس طرح یعنی رواں مالی سال کے پہلے10 مہینوں میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 30 اعشاریہ 9 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیاـ


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved