امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

وزیراعظم (آج) چار ملکی دورے پر روانہ ہوں گے، دوطرفہ تعلقات اور عالمی امور پر بات چیت ہوگی

اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف(آج)25 سے 30 مئی تک ایران، ترکیہ، آذربائیجان اور تاجکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس اہم دورے کے دوران وزیراعظم ان ممالک کی قیادت سے دو طرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون، علاقائی استحکام اور عالمی معاملات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران دوست ممالک کے تعمیری کردار اور سفارتی تعاون پر ان کا شکریہ بھی ادا کریں گے۔وزیراعظم کا یہ دورہ پاکستان کی خارجہ پالیسی میں نئی جہت پیدا کرے گا، جس کا مقصد علاقائی رابطوں کو فروغ دینا اور باہمی دلچسپی کے اہم امور پر پیش رفت کرنا ہے۔ترجمان کے مطابق وزیراعظم 29 مئی کو ایک بین الاقوامی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے، جہاں وہ پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے اور عالمی فورمز پر ملک کی نمائندگی کریں گے۔دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم کا یہ دورہ چاروں ممالک کے ساتھ تعلقات کو مزید وسعت دینے اور خطے میں پائیدار امن و ترقی کو فروغ دینے کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved