امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پی سی بی نے پاکستان بنگلہ دیش ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹکٹوں کی تفصیلات جاری کردیں۔

لاہور (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے آج لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں 28 مئی سے یکم جون تک پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والی تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کردیا،تین ٹی ٹوئنٹی 28، 30 مئی اور یکم جون کو کھیلے جائیں گے جو رات آٹھ بجے شروع ہونگے۔ شائقین کے لیے ٹکٹ 25 مئی سے صرف ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز پر دستیاب ہوں گے۔ پہلے مرحلے میں ٹکٹ اتوار سے ڈیوس روڈ اور گلبرگ لاہور میں واقع ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز پر دستیاب ہوں گے۔شائقین کو گراؤنڈ میں آنے کی ترغیب دینے کے لیے میچز کے لیے مناسب قیمتیں مقرر کی گئی ہیں۔ قذافی سٹیڈیم میں جنرل انکلوڑرز (حنیف محمد، امتیاز احمد، انضمام الحق اور سعید احمد) کے ٹکٹ شائقین کے لیے 200 روپے میں دستیاب ہوں گے۔فرسٹ کلاس انکلوڑرز (عبدالحفیظ کاردار، عبدالقادر، جاوید میانداد اور سرفراز نواز) 300 روپے میں دستیاب ہوں گیجبکہ پریمیم انکلوڑرز (راجاس اور سعید انور) شائقین کے لیے 400 روپے میں دستیاب ہوں گے۔وی آئی پی انکلوڑرز (فضل محمود اور عمران خان) کے ٹکٹ شائقین کے لیے 500 روپے میں دستیاب ہوں گے۔جناح اینڈ پر ماجد خان اور ظہیر عباس (وی وی آئی پی انکلوڑرز) اور اقبال اینڈ پر وقار یونس اور وسیم اکرم (وی وی آئی پی انکلوڑرز) کے ٹکٹ شائقین کے لیے 2,000 روپے میں دستیاب ہوں گے۔ شائقین 2,000 روپے میں گیلری ( ہاسپٹیلٹی باکس ) سے بھی میچ دیکھ سکتے ہیں۔اپنے کرکٹ اسٹارز کو دیکھنے کے خواہشمند شائقین ایک شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ چار ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved