امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

حسن نواز، خواجہ نافع مستقبل میں پاکستان کیلئے کھیل سکتے ہیں، سعود شکیل

لاہور(این این آئی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے کہا ہے کہ حسن نواز اور خواجہ نافع مستقبل میں پاکستان کے لیے کھیل سکتے ہیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں سعود شکیل نے کہا کہ ہم نے پورے پی ایس ایل میں کافی اچھی کرکٹ کھیلی ہے، اس وقت سارا دھیان کوالیفائر پر ہے تاکہ فائنل میں جگہ پکی کرلیں۔انہوں نے کہا کہ ہر شعبے میں بہتری کی گنجائش ہوتی ہے، لیگ اسٹیج میں ٹاپ پر فنش کرنے کا مقصد یہ ہے کہ آپ اچھی کرکٹ کھیلے ہیں۔سعود شکیل نے مزید کہا کہ ٹورنامنٹ کے شروع میں اچھا اسارٹ نہیں لیا لیکن بعد میں بیٹنگ میں اچھی واپسی کی، خواجہ نافع کو موقع ملا اور انہوں نے اچھا پرفارم کیا۔اُن کا کہنا تھا کہ ہم فن ایلن کے ساتھ پورا ٹورنامنٹ کھیلے، ابھی فائنل الیون پر ڈسکس نہیں کیا کہ کون کس نمبر پر کھیلے گا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان نے یہ بھی کہا کہ حسن نواز کو جب پک کیا تو ان پر یقین تھا، ابتدا میں حسن نواز کے بیٹنگ آرڈر پر واضح نہیں تھے، حسن کو جتنا کریڈٹ دیا جائے کم ہوگا۔انہوں نے کہا کہ حسن نواز نے ہر طرح کے شاٹس کھیلے اور ٹیم کی جیت میں رول ادا کیا، ان کھلاڑیوں کا پرفارم کرنا پاکستان کرکٹ کے لیے اچھا سائن ہے۔سعود شکیل نے کہا کہ حسن نواز اور خواجہ نافع دونوں ایسے کھلاڑی ہیں جو مستقبل میں پاکستان کیلیے کھیل سکتے ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved