پشارو(این این آئی)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے قانونی کارروائی تیز کرنے پر اتفاق کیاہے۔ترجمان وزیراعلیٰ خیبرپختونخوافرازمغل کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور علیمہ خان کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔ملاقات میں سیاسی صورت حال اور پارٹی امور پربات چیت ہوئی۔ترجمان کے مطابق ملاقات میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے قانونی کارروائی تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا اور سندھ سمیت ملک بھر میں پارٹی کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔
