کراچی (این این آئی)پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر نے بھارتی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)کا مکروہ چہرہ بے نقاب کر دیا۔شوبز انڈسٹری کو متعدد سپر ہٹ ڈرامے دینے والی خوبرو اداکارہ نیلم منیر کو ناصرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی یکساں شہرت حاصل ہے۔نیلم منیر نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی اور پاکستان کی تاریخی جیت پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکانٹ اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بی جے پی اپنے ہندوتوا نظریے کے سبب بھارت کو تباہ کر رہی ہے، بھارتی حکومت پاکستان کے خلاف الزامات لگاتی رہتی ہے تاکہ اپنے عام شہریوں کی توجہ مسائل سے اور اپنے نازی ایجنڈے سے ہٹا سکے۔
