امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

قیلولہ دماغ کو سکڑنے اور ڈیمنشیا سے محفوظ رکھتا ہے،نئی تحقیق

لندن(این این آئی)دن بھر مسلسل کام کے دوران اگر کچھ دیر قیلولہ لیلیا جائے تو نہ صرف آپ کا موڈ بہتر ہوسکتا ہے بلکہ یہ عمل آپ کے دماغ پر بھی مثبت اثرات مرتب کرتا ہے،خیال رہے کہ اسلام کی روح سے قیلولہ کے بیشتر فوائد ہیں اور یہ عمل نبی کریم ؐ اور صحابہ ؓ کا معمول رہا ہے۔

آپؐ نے اس کی حکمت بیان کرتے ہوئے فرمایاکہ دن کے سونے کے ذریعے رات کی عبادت پر قوت حاصل کرو۔(شعب الایمان للبیہقی) نیز دوپہر کو سونا عقل کی زیادتی اور کھانے کے ہضم کا باعث بھی ہے۔تاہم اب برطانوی محققین نے حالیہ تحقیق سے یہ بات ثابت کی کہ دن بھر کام کے دوران صرف 1 گھنٹے سے بھی کم وقت کے لئے قیلولہ (مختصر دورانیے کی نیند) لیلیا جائے تو یہ دماغ کو عمر کے ساتھ ساتھ سکڑنے سے محفوظ رکھتا ہے اور قبل از وقت بڑھاپے سے بھی بچاتا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق محققین نے اپنی تحقیق کے دوران مشاہدہ کیا کہ مختصر دورانیے کی نیند لینے والوں کا دماغ قیلولہ نہ لینے والوں کے مقابلے 15 کیوبک سینٹی میٹر (0.9 کیوبک انچ) بڑا ہوتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان میں بڑھاپا 3 سے 6 سال تاخیر سے آتا ہے۔اس تحقیقی مطالعے میں شرکاء کے دماغ کا کل سائز تقریباً 1,480 کیوبک سینٹی میٹر تک تھا۔محققین نے یہ بھی تسلیم کیا کہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد کے لئے دن میں سونا مشکل ہوتا ہے۔ماہرین کے مطابق قیلولہ کے صرف دماغ پر ہی نہیں بلکہ اس کے صحت پر بھی دیگر کئی مثبت نتائج مرتب ہوتے ہیں۔

بعض افراد کو یہ ورزش کے مقابلے زیادہ تیزی سے وزن کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔محققین کے مطابق بھرپور نیند لینا دماغی صحت کے لئے بیحد ضروری ہے، کیونکہ کم نیند لینے سے بڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ ڈیمنشیا کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔محققین کے مطابق، کم نیند وقت کے ساتھ دماغ کو نقصان پہنچاتی ہے اور دماغی خلیات کے درمیان روابط کو متاثر کر کے سوزش پیدا کردیتی ہے۔ جبکہ باقاعدگی سے قیلولہ لینے سے نیوروڈیجنریشن (neurodegeneration) سے بچا جاسکتا ہے۔محققین نے دن میں طویل دورانیے کی نیند سے گریز کرنے اور مختصر دورانیے کی نیند پر زور دیتے ہوئے کہا کہ طویل دورانیے کی نیند انسان کو سست بنا دیتی ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved