لاہور(این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نور بخاری کے یہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔اداکاری و شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ کر باقی کی زندگی اسلامی تعلیمات کیلئے وقف کر دینے والے نور بخاری نے اپنے مداحوں و سوشل میڈیا صارفین کے ساتھ یہ خوشخبری شیئر کی۔انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نئی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے نور بخاری نے بتایاکہ ان کے یہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جن کا نام انہوں نے دعا زہرا رکھا ہے۔نور بخاری نے انسٹاگرام پر اپنے اور نومولود ننھی پری کے ہاتھ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے قرآن کی آیت کا ترجمہ لکھا اور تم اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلا گے۔انہوں نے بتایاکہ اللہ نے ہمیں خوبصورت بیٹی دعا زہرا سے نوازا ہے، اللہ اسے نظر بد سے محفوظ رکھے، میری بیٹی دعا کو اپنی دعاؤں میں شامل رکھیں۔
