امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

مسک نے بھارت کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے

واشنگٹن(این این آئی)وزیر اعظم نریندر مودی اپنے تین روزہ سرکاری دورے پر امریکا میں ہیں جہاں انہوں نے ٹیسلا کے چیف ایگزیکیوٹیو (سی ای او) اور ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک کے ساتھ ملاقات کی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس دوران جب صحافیوں نے ایلون مسک سے ٹوئٹر کے سابق سربراہ جیک ڈورسی کے بھارتی حکومت کے خلاف الزامات کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہاکہ اگر ہم مقامی حکومت کے قوانین کو نہیں مانیں گے، تو ہم بند ہو جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ٹوئٹر کے لیے اس سے زیادہ کرنا ناممکن تھا۔

واضح رہے جیک ڈورسی نے اس سے قبل یوٹیوب نیوز چینل بریکنگ پوائنٹس کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ بھارتی حکومت نے دھمکی دی تھی کہ وہ بھارت میں ٹوئٹر کو بند کر دے گی اور اس کے ملازمین کے گھروں پر چھاپے مارے گی جب تک کہ سوشل نیٹ ورک کسانوں کے احتجاج کے دوران اہم اکائونٹس کو محدود کرنے کے احکامات کی تعمیل نہیں کرتا۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان ہمارے لیے ایک بہت بڑی مارکیٹ ہے۔

تاہم مسک نے مزید کہا کہ ٹوئٹر قانون کے تحت آزادی فراہم کرنے کی کوشش کرتا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ یہاں مختلف اصول و ضوابط ہیں، حکومت کی مختلف شکلیں ہیں، اس لیے ہم جو کچھ کریں گے، وہ سب سے بہتر یہ ہے کہ قانون کے تحت سب سے زیادہ آزادانہ تقریر فراہم کی جائے۔مسک نے کہاکہ اگر انتخاب قوانین کی تعمیل کرنے یا جیل جانے کے درمیان ہے تو میں اپنے لوگوں میں سے کسی کو جیل بھیجنے کے بجائے قوانین کی تعمیل کروں گا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved