اسلام آباد (این این آئی) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے پارٹی رہنما و رکن بلوچستان اسمبلی علی مدد جتک کے قافلے پر حملے کی مذمت کی ہے۔ جاری بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ علی مدد جتک کے قافلے کو نشانہ بنانا بزدلانہ فعل اور کھلی دہشتگردی ہے،اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں سے پیپلز پارٹی کے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ یقین ہے علی مدد جتک کے قافلے کو نشانہ بنانے میں ملوث دہشت گرد جلد قانون کی گرفت میں ہونگے۔ انہوں نے کہاکہ واقعے کے زخمیوں کے بہتر علاج معالجے کو یقینی بنایا جائے، زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں۔
