اسلا م آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لئے تیاریاں تیز کردیں ،چیف الیکشن کمشنر نے ریجن کی سطح پر الیکشن کمیشن عملے سے ملاقات کا فیصلہ کرلیا ۔ ذرائع کے مطابق سرگودھا اور راولپنڈی کے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز سے گزشتہ روز ملاقات کی ، الیکشن کمیشن افسران نے چیف الیکشن کمشنر کو تیاریوں کے حوالے سے بریففنگ دی ۔ ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر چاروں صوبوں کے الیکشن افسران سے مرحلہ وار ملاقاتیں کرینگے۔
