لاہور( این این آئی) سابق وزیراعظم وپاکستان مسلم (ن) کے قائد نواز شریف نے وطن واپسی کی تاریخ کیلئے پارٹی رہنمائوں سے مشورہ مانگ لیا، نوازشریف کے استقبال کیلئے ملین افراد کو متحرک کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق لیگی رہنمائوں کی اکثریت نواز شریف کے لاہور لینڈ کرنے کے حق میں ہیں اور حتمی فیصلہ ہونے کی صورت میں سارے ملک سے لیگی کارکنوں کو استقبال کیلئے لاہور پہنچنے کا ٹاسک دیا جائے گا۔