امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پی ایس ایل،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو 10 وکٹوں سے پچھاڑ دیا

لاہور( این این آئی)پاکستان سپر لیگ سیزن 10کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔اس میچ کی خاص بات کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خرم شہزاد کی شاندار بولنگ تھی جنہوں نے23رنز دے کر ملتان سلطانز کے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ، ملتان سلطانز کی سات میچوں میں چھٹی شکست تھی جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے چھ میچوں میں چوتھا میچ جیتا اور یہ اس کی اس ٹورنامنٹ میں مسلسل تیسری کامیابی ہے،دونوں ٹیموں کے درمیان یہ 14 واں میچ تھا جن میں ملتان سلطانز نے 9 جیتے ہیں جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے5 میں کامیابی حاصل کی ہے۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی جو تین تبدیلیوں کے ساتھ میدان میں اتری ۔ملتان سلطانز کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 17 اوورز میں صرف 89 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔یہ پی ایس ایل میں اس کا سب سے کم اسکور ہے اس سے قبل 2023 میں وہ کراچی کنگز کے خلاف101 رنز پر آئوٹ ہوئی تھی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے90 رنز کا ہدف ساتویں اوور میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا۔ملتان سلطانز کی اننگز میں کپتان رضوان واحد بیٹر تھے جنہوں نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بولنگ کا مقابلہ کیا اور 44 گیندوں پر ایک چھکے اور 3 چوکوں کی مدد سے 44 رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔خرم شہزاد نے چار ،فہیم اشرف اور محمد وسیم جونیئر نے دو ،دو وکٹیں حاصل کیں۔ کپتان سعود شکیل اور فن ایلن نے 90 رنز کے جارحانہ اوپننگ اسٹینڈ کے ذریعے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جیت کو آسان بنادیا۔سعود شکیل نے4 چھکوں اور 3چوکوں کی مدد سے42 رنز اسکور کیے۔ فن ایلن نے 45 رنز بنائے جس میں2 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔یہ دونوں ناٹ آئوٹ رہے۔ملتان سلطانز اپنا آٹھواں میچ یکم مئی کو کراچی کنگز کے خلاف لاہور میں کھیلے گی جس کے بعد اس کے آخری دو لیگ میچز ملتان میں 5 مئی کو پشاور زلمی اور 11 مئی کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ہوں گے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved