امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

آئی پی ایل میں دوران میچ کھلاڑیوں کے بلے چیک ہونے لگے، روہت اور پانڈیا کے بلے چیک ہونے کی ویڈیو وائرل

ممبئی (این این آئی)انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے دوران کھلاڑیوں کو بلوں کے سائز کا ناجائز فائدہ اٹھانے سے روکنے کے لیے میچز کے دوران ہی بیٹرز کے بیٹ چیک ہونے لگے۔آئی پی ایل میں امپائرز کی جانب سے متعدد کھلاڑیوں کے بلوں کے سائز چیک کیے جا چکے ہیں جبکہ بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما اور آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کے بلے چیک ہونے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہیں۔میچز کے دوران امپائرز کی جانب سے کھلاڑیوں کے بیٹ کے سائز چیک کیا جانا معمول کی عادت ہے تاہم عموماً ایسا ڈریسنگ روم میں ہوتا ہے تاہم اس بات آئی پی ایل کے سیزن کے دوران میچز کے دوران ہی امپائرز کی جانب سے کھلاڑیوں کے بیٹ چیک کیے جا رہے ہیں۔گزشتہ روز کھیلے گئے ایک میچ کے دوران فیلڈ امپائرز نتن میمن اور سدھرشن کمار کی جانب سے فل سالٹ، شمرون ہیٹمیئر، نتیش رانا اور ریان پراگ کے بلوں کے سائز چیک کیے گئے جبکہ امپائرز کرس گیفنی اور ونود شیشن کی جانب سے ممبئی انڈینز کے کپتان ہاردک پانڈیا کا بلا بھی چیک کیا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہے۔اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کے بلے کا سائز چیک کیے جانے کی ویڈیو بھی وائرل ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ روہت شرما جب بیٹنگ کے لیے گراؤنڈ کی جانب جا رہے ہیں تو امپائر ان کے پاس آتا ہے اور مخصوص گیج (آلے) کی مدد سے ان کے بلے کا سائز چیک کرتا ہے۔آئی پی ایل میں امپائرز کی جانب سے کھلاڑیوں کے بلوں کے سائز بھارتی کرکٹ بورڈ کی ہدایت پر چیک کیے جا رہے ہیں تاکہ بیٹرز بلوں کے سائز کا ناجائز فائدہ نہ اٹھا سکیں۔آئی سی سی کے قوانین کے مطابق بلے کی چوڑائی 4 اعشاریہ 25 انچ (10 اعشاریہ 79 سینٹی میٹر) سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے جبکہ بلے کے درمیان کی موٹائی 2 اعشاریہ 64 انچ تک ہونی چاہیے۔بلے کے کناروں کی موٹائی ایک اعشاریہ 56 انچ تک ہونی چاہیے جبکہ بلے کی لمبائی 38 انچ سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔خیال رہے کہ آئی پی ایل کے موجودہ سیزن کے 29 میچز میں اب تک 525 چھکے لگ چکے ہیں، سب سے زیادہ 31 چھکے ویسٹ انڈیز کے نکولس پورن لگا چکے ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved