امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

محمد عامر سے ہمیشہ اچھا مقابلہ رہتا ہے، سیم بلنگز

کراچی (این این آئی)لاہور قلندرز کے غیر ملکی کھلاڑی سیم بلنگز نے کہا ہے کہ فاسٹ بولر محمد عامر سے ہمیشہ اچھا مقابلہ رہتا ہے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے میچ کی شکست سے سبق سیکھا اور اپنے کھیل میں بہتری لائے، بطور بیٹنگ لائن ہم نے پارٹنر شپ کو اہمیت دی۔سیم بلنگز نے کہا کہ فخر زمان اور ڈیرل مچل نے زبردست بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، رشاد حسین نے بہت زبردست بولنگ کی، مڈل اوور میں اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز کا ماحول ایک فیملی جیسا ہے، اردو کے الفاظ بولنا سیکھے ہیں، مقامی پلیئرز سے ہم آہنگی اچھی ہوتی ہے۔لاہور قلندرز کے غیر ملکی کھلاڑی نے کہا کہ پہلا پی ایس ایل ہی میرا پہلا فرنچائز ٹورنامنٹ تھا، پاکستان آ کر کھیلنا ہمیشہ اچھا لگتا ہے، دنیا میں کسی کو شک نہیں کہ پاکستاں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے۔سیم بلنگز نے کہا کہ انگلینڈ، پاکستان اور دیگر ملکوں کی لیگز بھی بہترین ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved