اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر صحت کو قومی انسداد پولیو مہم کی مستقل نگرانی کرنے کی ہدایت کی ہے۔بدھ کو وزیراعظم سے وفاقی وزیر نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن سید مصطفی کمال نے ملاقات کی۔وفاقی وزیر سید مصطفی کمال نے شعبہ صحت میں جاری منصوبوں کی پیشرفت کے حوالے سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر نے وزیراعظم کو وفاق کے زیر انتظام ہسپتالوں میں مریضوں کو علاج کیلئے مزید بہتر سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے تجاویز پیش کیں۔ملاقات میں وفاقی وزیر نے وزیراعظم کو قومی انسداد پولیو مہم کی پیشرفت کے حوالے سے آگاہ کیا۔وزیراعظم نے قومی انسداد پولیو مہم کی مستقل نگرانی کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ جناح میڈیکل کمپلیکس کا منصوبہ جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ ملاقات میں اسلام آباد میں جناح میڈیکل کمپلیکس کے منصوبے کی پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
