امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پی ایس ایل ،ہر میچ میں موٹر سائیکل کے ساتھ ڈھیروں انعامات کا اعلان

لاہور( این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ 10 کے ہر میچ میں ٹکٹ ہولڈرز کو ایک موٹر سائیکل اور ڈھیروں انعامات دینے کا اعلان کردیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 10 میں شائقین کی دلچسپی کیلئے انعامات کی بارش کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ہر میچ میں موٹر سائیکل کے ساتھ کئی انعامات شائقین کرکٹ کے منتظر رہیں گے۔رپورٹ کے مطابق پی ایس ایل 10 کے ہر میچ میں ایک خوش قسمت ٹکٹ ہولڈر کو موٹرسائیکل انعام میں دی جائے گی، قرعہ اندازی میں شائقین گولوٹ لو کی ایپ کے ذریعے جو موبائل فون پر پلے اسٹور اور ایپل اسٹور کے ذریعے ڈان لوڈ ہوسکتی ہےآن لائن شرکت کرسکیں گے۔شائقین کرکٹ میچ ٹکٹ کا کیو آرک وڈ گو لوٹ لو کی ایپ پر اسکین کرکے قرعہ اندازی میں شامل ہوسکتے ہیں، شائقین گو لوٹ لو کی قرعہ اندازی میں ایک شفاف خود کار پراسیس سے آسانی سے شامل ہوں گے، گو لوٹ لو کے کیو آر کوڈ ہر انکلوژر کے انٹری گیٹ پر لگے ہوئے ہیں۔حکام کے مطابق جیتنے والے خوش نصیب کا نام میچ کی اننگز کے بریک کے دوران اعلان کیا جائے گا، ہر میچ کے اختتام پر فاتح کو موٹر سائیکل انعام میں دی جارہی ہے۔پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل ایکس کی ٹکٹیں پی سی بی ڈاٹ ٹی سی ایس ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پر آن لائن اور ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز پر دستیاب ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved