امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

مریم نواز کاپنجاب دھی رانی پروگرام ،راجن پور کرکٹ اسٹیڈیم میں 75اجتماعی شادیوں کے دوسرے فیز کی تقریب کا اہتمام

راجن پور (این این آئی)وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے پنجاب دھی رانی پروگرام کے سلسلہ میں کرکٹ اسٹیڈیم راجن پور میں 75اجتماعی شادیوں کے دوسرے فیز کی پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب سہیل شوکت بٹ،ڈپٹی کمشنر راجن پور شفقت اللہ مشتاق، ڈی جی سوشل ویلفیئر پنجاب محمد طارق قریشی، ایم پی اے سردار عبدالعزیز خان دریشک،ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ڈی جی خان مہار مظہر،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر شازیہ نواز، سماجی شخصیات، ضلعی محکموں کے سربراہان، میڈیا پرسنز اور دولہا و دلہن کے عزیز و اقارب موجود تھے۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے 75جوڑوں کو اجتماعی شادی پر ڈبل بیڈ،میٹرس، ڈنر سیٹ، کھانا پکانے کا سامان،پنکھا اور دیگر سامان کے تحائف سمیت دھی رانی پروگرام سلامی کارڈ بھی دیا گیا۔دھی رانی سلامی کارڈ کے ذریعے ہر نوبیاہتا جوڑا ایک لاکھ روپے سلامی حاصل کر سکے گا۔محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کی جانب سے نوبیاہتا جوڑوں اور تقریب کے شرکا کو ظہرانہ بھی دیا گیا۔ صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب سہیل شوکت بٹ،ڈپٹی کمشنر راجن پور شفقت اللہ مشتاق اور ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سردار عبدالعزیز خان دریشک نے اظہار خیال کرتے ہوئے پنجاب دھی رانی پروگرام کے شاندار انعقاد پر محکمہ سوشل ویلفیئر کے افسران وسٹاف اور منتظمین کی کاوشوں کو سراہا۔انہوں نے نوبیاہتا جوڑوں کو زندگی کے نئے سفر کے اغاز پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ دھی رانی پروگرام پنجاب کی تاریخ کا منفرد پروگرام ہے۔ انہوں نے نوبیاہتا جوڑوں کو مبارکباد دی اور کامیاب اور خوشحال زندگی کے لیے دعا کی۔مولانا قاری محمود قاسمی نے دعا کرائی۔سٹیج سیکرٹری کے فرائض سید مشتاق رضوی نے سر انجام دئیے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved