اسلام آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن) شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکن قومی اسمبلی نزہت صادق نے اپنے جاری بیان میں کہاہے کہ ملکی سیاست میں قائد محمد نوازشریف کا کردار مسلمہ حقیقت ہے اور وہی پاکستان کی ترقی کے حقیقی خالق ہیں جنہوںنے ملک میں میگاپروجیکٹس کے جال بچھائے،موٹرویز بنائیں،لوڈشیڈنگ و بدامنی کاخاتمہ کیا اور ملکی معیشت کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنے سمیت صنعتی ترقی کی بنیاد رکھی،پاکستان کی ترقی اور سالمیت کیلئے اُن کی کاوشیں قابل تعریف ہیں جنہیں کبھی فراموش نہیں کیاجاسکتا۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) کی وفاقی وصوبائی حکومت پنجاب عوام کی تعمیر وترقی وخوشحالی اور ان کے مسائل حل کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بربوئے کا ر لا رہی ہے ،عوام کی فلاح وبہبود علاقائی تعمیر وترقی کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کے ثمرات عوام کو میسر ہیں ہر سطح پر ریلیف کی فراہمی کا عمل تیز کیاجا رہا ہے،انشاء اللہ پارٹی قائد نوازشریف کی سرپرستی میںوزیراعظم شہبازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی انتھک کاوشوں سے پاکستان ایک بار پھر معاشی طورپر خوشحال ہوگا۔ مسلم لیگی رہنما بیگم نزہت صادق نے بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوںمیں کمی خوش آئنداقدام ہے،وزیراعظم شہبازشریف نے بجلی7روپے59پیسے تک سستی کرکے صنعتی او رگھریلوصارفین کو بہت بڑا ریلیف دے کرعوام کے دل جیت لئے ہیں، وزیراعظم کا یہ فیصلہ ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اہم رول ادا کرے گا ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں حکومت نے انتہائی سخت حالات کے باوجود ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا اورروپے کو استحکام دیا جس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا،بجلی کی قیمتوں میں کمی بہت بڑاریلیف ہے، بجلی کی قیمتوں میں کمی سے ڈومیسٹک، کمرشل اور صنعتی صارفین کو بڑا ریلیف ملا ہے، اس اقدام سے جہاں پیداواری سرگرمیاں عروج پکڑیں گی وہیں لاگت کم ہونے سے عوام کی قوت خرید بھی بحال ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ ملک مستحکم ہونے سے پاکستان میں خوشخبریوں کا موسم شروع ہو رہا ہے، وزیراعظم شہبازشریف نے عوام کوریلیف دینے کیلئے بجلی کی قیمتوںمیں کمی کے اعلان سے گھریلوا ور صنعتی صارفین کااظہار تشکر ،وزیراعظم اور ان کی ٹیم کومبارکباد کے مستحق ہے۔ا نہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی حکومت کا ریکارڈ ہے کہ رمضان سہولت بازار میں ایک ارب11 کروڑ روپے کی بچت اور تین ارب روپے سے زائد کی خریداری ہوئی ہے، آج سے پہلے کسی رمضان بازار میں ایسی خریداری اور بچت نہیں ہوئی، ملک درست سمت میں گامزن ہوچکا ہے، یہ ریلیف اوپن مارکیٹ سے زائد تھا۔
