لاہور( این این آئی)اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے رہنمائوں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔بانی پی ٹی آئی نے پنجاب میں تنظیمی فیصلوں کا اختیار عالیہ حمزہ کو دے دیا، عمران خان نے ہدایت دی ہے کہ عالیہ حمزہ پنجاب میں تنظیم سے متعلق فیصلے کرنے میں بااختیار ہیں۔عمران خان نے پارٹی رہنمائوں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عالیہ حمزہ جس عہدے دار کو معطل کرنا چاہیں یا کوئی ذمہ داری دینا چاہیں دے سکتی ہیں، انہوں نے عالیہ حمزہ پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ داری سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت بھی کی۔دوسری جانب خالد خورشید کی جانب سے احسان طور کی تعیناتی کو بھی عمران خان نے سپورٹ کیا ۔
