اسلام آباد (این این آئی)رہنماء پی ٹی آئی شیر افضل مروت نے سوال اٹھایا ہے کہ آج کوئی ایسا پارٹی میں ہے جو پارٹی کے لیے باہر نکلے؟پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شیر افضل مروت نے کہاکہ آج کل تو ہم ملنگ بنے ہوئے ہیں، ہم آزاد منش بنے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے کھیل کا آغاز ہی بانی پی ٹی آئی کی ٹیم سے ہوا۔ انہوں نے کہاکہ 9مئی کے بعد میں پارٹی کی اجازت سے باہر نکلا، انہوں نے استفسار کیا کہ آج کوئی ایسا پارٹی میں ہے جو پارٹی کے لیے باہر نکلے؟۔
