اسلام آباد (این این آئی)پی ٹی آئی کی قومی اسمبلی میں پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں علی امین گنڈاپور کے اسد قیصر، عاطف خان اور شہرام ترکئی سے متعلق بیان پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔اراکین نے کہا کہ اہم عہدے پر بیٹھ کر غیر ذمہ دارانہ بیان پارٹی کو نقصان کا سبب ہے۔عاطف خان نے علی امین گنڈاپور کے بیان پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرا علی امین سے اختلاف ہوسکتا ہے، اسد قیصر یا شہرام ترکئی کے متعلق الفاظ کیوں ادا کیے۔ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی تفصیل پارلیمانی پارٹی کے سامنے پیش کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے پارٹی رہنماں کے متعلق سازشی کا کبھی لفظ استعمال نہیں کیا، پانی پی ٹی آئی نے کہا تھا عاطف خان، اسد قیصر، ان افراد کی وفاق میں ہمیں ضرورت ہے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ انھیں قومی اسمبلی کی نشست پر ٹکٹ دوں، بانی پی ٹی آئی نے ٹکٹ کے معاملے پر کسی رہنماء کے خلاف الفاظ استعمال نہیں کیے۔اجلاس میں موجود پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل نے کہا کہ پارٹی کے کسی رکن کو معزز ممبر کے خلاف ایسے الفاظ ادا نہیں کرنے چاہئیں، ایسے بیانات نہیں دینے چاہئیں جو بانی پی ٹی آئی کی رہائی میں رکاوٹ بنیں۔
