امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

بشری بی بی، علیمہ خان سمیت دیگر شخصیات دھڑوں کی سرپرستی کررہی ہیں، سینئر قیادت کا انکشاف

پشاور (این این آئی)پی ٹی آئی سینئر قیادت نے پارٹی میں دھڑے بندی ختم کروانے کیلئے عمران خان سے رابطے کا فیصلہ کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ دھڑوں کی سرپرستی بشری بی بی، علیمہ خان سمیت دیگر شخصیات کررہی ہیں۔پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق سینئر قیادت نے کہا کہ مذکورہ شخصیات کی سرپرستی کی وجہ سے پارٹی تقسیم کا شکارہورہی ہے، یہ پارٹی صرف اور صرف بانی پی ٹی آئی کے نام پر قائم اور ان کے احکامات کے تحت ہی چل رہی ہے۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے درخواست کی جائے گی کہ مخصوص کمیٹی کا اعلان کیا جائے اور ان ہی کے ذریعے پارٹی رہنمائوں اور ورکروں تک ہدایات پہنچائی جائیں، مختلف رہنمائوں کے ذریعے آنے والے پیغامات سے انتشار پیداہورہا ہے۔ذرائع کے مطابق سینئر قیادت عمران خان کے سامنے معاملہ اٹھائے گی کہ جورہنماء مختلف گروپوں کی سرپرستی کررہے ہیں انھیں ایسا کرنے سے روکا جائے اور ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے ایکشن نہ لیاتو اختلافات کم ہونے کی بجائے بڑھتے رہیں گے، معاملہ جلد بانی پی ٹی آئی کو ملاقات کرتے ہوئے پیش کیا جائے گا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved