لاہور( این این آئی)اداکارہ ثناء نے کہا ہے کہ زندگی کی حقیقت کو سمجھنے والے کبھی ناکام نہیں ہوتے ، اپنے کیرئیر سے مطمئن ہوں ، ہمیشہ مشکلات کا سامنا کیا ہے کیونکہ غمزدہ اور اداس ہونے سے مشکلات حل نہیں ہوتیں۔ ایک انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ اگر کوئی انسان سیکھنا چاہے تو دنیا سے بہت کچھ سیکھا جا سکتا ہے اور اس سے بڑا کوئی استاد نہیں ، میں نے عملی زندگی کے تجربات سے بہت کچھ سیکھا ہے ،آج کے دور میں دوست اور دشمن میں تفریق کرنا بڑا مشکل ہے ، لوگوں نے چہروں پر کئی طرح کے نقاب ڈال رکھے ہیں اور جو ان کے پیچھے چھپے چہروں کو پہچاننے کی صلاحیت رکھتا ہو وہی کامیاب ہے ۔ ثناء نے کہا کہ زندگی میں اتار چڑھائو آتے ہیں لیکن انسان کو اپنے حواس بحال رکھنے چاہئیں کیونکہ اس کے بغیر آپ غلط فیصلے کر بیٹھتے ہیں۔
