امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

دوسرے بیٹے کی پیدائش کے بعد گھبراہٹ کا شکار ہوگئی تھی،کرینہ کپور

ممبئی (این این آئی)معروف اداکارہ کرینہ کپور اپنے دوسرے بیٹے جہانگیر علی خان کی پیدائش کے بعد گھبراہٹ کا شکار ہوگئی تھیں۔کرینہ کپور نے ایک انٹرویو میں دوسرے بیٹے کی پیدائش کے بعد ہونی والی پیچیدگیوں کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ میرا وزن 25 کلو بڑھ گیا تھا۔کرینہ کپور نے مزید کہا کہ ویسے تو میں اپنی شکل و صورت اور جسمانی ہیئت پر ہمیشہ پراعتماد رہی ہوں لیکن جہانگیر کی پیدائش پر بڑھنے والے وزن کے باعث گھبرا گئی تھی۔اداکارہ نے بتایا کہ بچپن سے میں ہر وقت کچھ نہ کچھ کھانے کی عادت میں مبتلا رہی ہوں اور ہر وقت ہاتھ میں چپس کا پیکٹ رہا کرتا تھا۔کرینہ کپور نے کہا کہ ظاہر ہے پھر وزن بھی بڑھنا تھا لیکن مجھے خود سے پیار ہے اس لیے یہ سب ٹھیک لگتا تھا۔اداکارہ نے مزید کہا کہ جب جہانگیر کی پیدائش کے بعد وزن بڑھا اور مجھے تب گھبراہٹ ہوئی تو خود سے کہا کہ میں اس میں بھی زبردست لگ رہی ہوں۔اس موقع پر کرینہ کپور نے اپنی فلم”جب وی میٹ”کے ڈائیلاگ کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ میں ہمیشہ یہ اصول اپناتی ہوں کہ میں اپنی پسندیدہ ہوں۔ادکارہ کرینی کپور نے خواتین کو مشورہ دیا کہ یہی وہ طریقہ ہے جس پر ہر عورت کو اپنی زندگی گزارنی چاہیے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved