امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

اداکارہ حرا مانی کے عید کے بولڈ لباس پر شدید تنقید

کراچی (این این آئی)مشہور پاکستانی اداکارہ اور ٹیلی ویژن ہوسٹ حرا مانی نے حالیہ دنوں میں اپنے عید کے بولڈ لباس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر خاصی تنقید کا سامنا کیا ہے۔حرا مانی مقبول ڈراموں دو بول، کشف، سن یارا اور میرے پاس تم ہو میں اپنی جاندار اداکاری کے باعث شہرت حاصل کر چکی ہیں۔انہوں نے عید کے موقع پر کچھ ایسی ساڑھیاں زیب تن کیں جن میں ان کا جسم نمایاں طور پر ظاہر ہو رہا تھا، جیسے ہی ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ ہوئیں، مداحوں نے ان پر سخت تنقید کرنا شروع کر دی۔ناقدین کا کہنا ہے کہ حرا مانی نے ایک بار پھر بولڈ لباس کا انتخاب کر کے اسلامی معاشرتی اقدار کو مجروح کیا ہے۔ایک صارف نے تبصرہ کیا ہے کہ حرا مانی دن بدن بولڈ ہوتی جا رہی ہیں، ایک اور صارف نے کہا ہے کہ یہ اداکارائیں پیسہ اور کام حاصل کرنے کے لیے ایسے لباس پہنتی ہیں۔کچھ لوگوں نے ان کے شوہر اور بچوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ کس طرح اپنی والدہ کو ایسے لباس پہننے کی اجازت دے سکتے ہیں۔ایک صارف نے تو یہاں تک کہا کہ نہ چہرے میں کوئی کشش ہے اور نہ ہی کپڑوں میں، جدید اور بولڈ لباس پہن کر بھی خوبصورتی نظر نہیں آتی۔ایک اور صارف نے رمضان کے دوران ان کے آنسوں کو یاد کرتے ہوئے طنز کیا کہ یہ وہی ہیں جو رمضان میں روتی نظر آتی تھیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved