امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ملک کی خودمختاری، جمہوریت اور عوامی حقوق کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدام کریں گے،آصف زرداری

اسلام آباد(این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان کے عظیم رہنما شہید ذوالفقار علی بھٹو کی خدمات، جدوجہد اور قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی خودمختاری، جمہوریت اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پرجو (کل) جمعہ کو منائی جارہی ہے، اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کو شہید بھٹو کے وڑن کے مطابق ایک ترقی یافتہ، خودمختار اور عوام دوست ملک بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو ایک عظیم مدبر، جرات مند رہنما اور عوام کے حقیقی نمائندہ تھے، شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو ترقی، خودمختاری اور عوامی فلاح کے راستے پر گامزن کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے قوم کو پہلا متفقہ آئین دیا، انہوں نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی اور ملک کی خارجہ پالیسی کو ایک آزاد اور خودمختار تشخص دیا۔صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی قیادت میں پاکستان نے اسلامی سربراہی کانفرنس کی میزبانی کی اور مسلم امہ کے اتحاد کی راہ ہموار کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ شہید بھٹو نے مزدوروں، کسانوں اور پسے ہوئے طبقے کو حقوق دیئے اور انہیں بااختیار بنایا، شہید ذوالفقار علی بھٹو کے اقدامات کی بدولت تعلیم، صنعت اور دفاعی شعبے میں نمایاں پیش رفت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ہم شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مشن کو جاری رکھیں گے اور پاکستان کی خودمختاری، جمہوریت اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے۔ صدر مملکت نے کہا کہ آج کے دن عہد کرتے ہیں کہ پاکستان کو شہید بھٹو کے وڑن کے مطابق ایک ترقی یافتہ، خودمختار اور عوام دوست ملک بنائیں گے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved