لاہور( این این آئی)معروف اداکارہ غنا علی نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کی خبروں پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھائی نے مذاق میں پوسٹ شیئر کی تھی ،میرا شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔انہوںنے کہا کہ اس حوالے سے بہت سے لوگوں کی جانب سے سوال پوچھاجارہا تھا جس کے لئے اپنی وضاحت پیش کر رہی ہوں ۔انہوںنے کہا کہ میرا شوبز میں کام کرنے کا تجربہ انتہائی خوشگوار رہا اور میں اپنے اس سفر کو جاری رکھوں گی ۔
