امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

روس ٹرمپ کے گرین لینڈ پر قبضے کے منصوبے میں مداخلت نہیں کرے گا، پیوٹن

ماسکو(این این آئی )روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہاہے کہ روس امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گرین لینڈ پر قبضے کے منصوبے میں مداخلت نہیں کرے گا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی صدر کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی گرین لینڈ پر قبضہ حاصل کرنے کی کوشش کسی کو پہلی مرتبہ حیران کر سکتی ہے، یہ سمجھنا کہ یہ نئی امریکی انتظامیہ کی پالیسی کا حصہ ہے ایک بڑی غلطی ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی گرین لینڈ پر قبضہ حاصل کرنے کی کوشش حیران کن نہیں، کیونکہ امریکا طویل عرصے سے اس معدنی وسائل سے مالامال علاقے میں دلچسپی رکھتا ہے۔آرکٹک میں ایک پالیسی فورم سے خطاب کرتے ہوئے پیوٹن نے امریکا کے اس اقدام کو اس کی جغرافیائی، سیاسی اور معاشی حکمتِ عملی کا تسلسل قرار دے دیا۔انہوں نے کہا کہ امریکا نے 19 ویں صدی میں گرین لینڈ پر قبضے کے منصوبے بنائے تھے اور دوسری جنگ عظیم کے بعد اسے خریدنے کی پیشکش بھی کی تھی۔پیوٹن کے مطابق گرین لینڈ کا ایک ایسا مسئلہ ہے جس کا ہم سے کوئی تعلق نہیں بلکہ دو مخصوص ریاستوں سے ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved