امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

علی ظفر پھر پی ایس ایل 10 کا ترانہ پیش کرنے کو تیار، علی ترین کا مایوسی کا اظہار

لاہور (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کا ترانہ ہر دلعزیز گلوکار علی ظفر کی آواز میں جلد جاری کیا جائے گا جس پر ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے مایوسی کا اظہار کر دیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ملتان سلطانز کے مالک نے اپنے اعتراض کا اظہار کھل کر کر دیا۔علی ترین نے پی ایس ایل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انسٹا اسٹوری شیئر کی ہے۔انہوں نے اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ پی ایس ایل نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے بجائے ایک ہی فنکار پر انحصار کیوں کرتا ہے؟ملتان سلطانز کے مالک نے لکھا ہے کہ پاکستان کے پاس بہت سارے حیرت انگیز فنکار ہیں، پھر بھی تقریباً آدھے سے زیادہ ترانے ایک ہی درمیانی عمر کے گلوکار کو دے دیے گئے، اس کے باوجود کہ فرنچائزز کو فنکار کے حوالے سے خدشات ہیں۔علی ترین نے لکھا کہ وہ اسے اب تک کا سب سے بڑا پی ایس ایل قرار دے رہے ہیں لیکن پھر بھی انہی آوازوں کو ری سائیکل کر کے پیش کر رہے ہیں۔خیال رہے کہ پی سی بی نے پی ایس ایل 10 کے آفیشل ترانے کے گلوکار کا اعلان ایک پوسٹر شیئر کر کے کر دیا ہے، جس کے مطابق اس سال بھی نوجوانوں کے پسندیدہ گلوکار علی ظفر پی ایس ایل کے گانے میں آواز کا جادو جگائیں گے۔علی ظفر اس سے قبل بھی متعدد بار پی ایس ایل کا ترانہ گا چکے ہیں۔گزشتہ سیزن میں بھی پی ایس ایل اینتھم ‘کْھل کے کھیل’ میں انہوں نے ہی اپنی آواز کا جادو جگایا تھا۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کا ا?غاز 11 اپریل سے ہو گا، یہ ایونٹ 18 مئی تک کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں منعقد ہو گا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved