اسلام آباد (این این آئی)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے 190ملین پائونڈز کیس میں سزا معطلی کی درخواست پر جلد سماعت کی استدعا کر دی۔بشری بی بی نے درخواست پر جلد سماعت کی استدعا کرتے ہوئے مو قف اپنایا کہ 25مارچ کو سزا معطلی کا کیس سماعت کیلئے مقرر تھا، مرکزی وکیل قتل کے مقدمے میں سپریم کورٹ میں مصروف تھے، عدالت نے مختصر کاز لسٹ کی وجہ سزا معطلی کی درخواستیں بھی عید کے بعد تک ملتوی کر دیں۔درخواست میں بشری بی بی کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ درخواست گزار 54سالہ ہائوس وائف ہیں، سزا معطلی کی درخواست مرکزی اپیل کے ساتھ عید سے قبل سماعت کیلئے مقرر کی جائے۔
