امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

فیسیلیٹیشن آن ویلزٹریفک پولیس کی قابل تحسین سروس ہے، طلال چودھری

اسلام آباد(این این آئی)وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ فیسیلیٹیشن آن ویلز ٹریفک پولیس کی قابل تحسین سروس ہے۔وفاقی دارالحکومت میں فیسیلیٹیشن آن ویلز سروس کے معائنہ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری نے کہا کہ سروس وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کے ویژن کے تحت شروع کی گئی ہے، جس کا مقصد شہریوں کو ان کی دہلیز پر ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا، تجدید اور لرنر پرمٹ جیسی سہولیات فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ سہولت اسلام آباد کے مختلف تعلیمی اداروں، کالجوں، یونیورسٹیوں اور تجارتی مراکز میں فراہم کی جا رہی ہے، اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کے لیے جدید سہولیات کی فراہمی قابلِ تحسین ہے، یہ اقدام عوام کو سہولت فراہم کرنے اور گورننس کے جدید اصولوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔وزیر مملکت نے کہا کہ مختلف اداروں میں ایسی مزید عوامی سہولتیں متعارف کروانے کیلئے کام جاری ہے، اسلام آباد ٹریفک پولیس کی مکینک آن ویلز سروس کی بھی قابل تعریف ہے ۔انہوں نے کہا کہ مکینک آن ویلز سروس مرکزی شاہراہوں پر گاڑیوں کو فوری مدد فراہم کر رہی ہے، شہری ان جدید سہولیات سے بھرپور فائدہ اٹھائیں، شہری ان سہولیات سے مستفید ہونے کے لیے ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کریں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved