امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

اداکارہ صحیفہ جبار سوشل میڈیا سے اپنی تصاویرلگانے سے گریزاں

لاہور (این این آئی)پاکستانی ڈراموں کی معروف اداکارہ صحیفہ جبار نے اپنی اور فیملی کی تصاویر سوشل میڈیا پر نہ لگانے کے حوالے سے اظہار خیال کیا ہے۔صحیفہ نے نجی ٹی وی کے شو میں مہمان کی حیثیت سے شرکت کی جہاں میزبان اشنا شاہ نے ان سے سوال کیا کہ آپ نے کبھی اپنے شوہر کی اور اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر نہیں لگائی تو اس کی کیا وجہ ہے، اس کے جواب میں اداکارہ صحیفہ جبار بتایا کہ ہماری شادی ایک وائرل شادی تھی۔انھوں نے بتایا کہ شادی پر ہوا یہ کہ انڈسٹری کے تین چار دوستوں کو آنا تھا، پھر یہ ان تین چار سے آٹھ لوگوں کو پتا چلا، جب انڈسٹری کے لوگ آئے تو باقی فیملی کے لیے یہ ایک خوشی اور حیرت کی بات تھی۔صحیفہ جبار نے کہا کہ اس وجہ سے شادی کی پکچرز وائرل ہوتے ہوتے وہ کافی بڑا ہوتا چلا گیا، اس کے بعد مجھے کئی شوز پر بلایا گیا، مگر میرے میاں نے صاف منع کردیا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں بھی اسی سوچ کی حامل تھی کہ کہیں پر جاکر اپنے شوہر کو بٹھا کر رکھوں، جو کرتے ہیں یہ ان کیلیے اچھا ہوتا ہوگا، مگر ہم اس طرح کے نہیں تھے۔صحیفہ جبار نے بتایا کہ شروع میں ہم پھر بھی تصاویر لگالیتے تھے لیکن پھر وقت کے ساتھ مجھے پتا چلا اور مجھے ان چیزوں سے بہت ڈر لگتا ہے کہ اللہ نہ کرے کہ اگر زندگی میں کل کو کچھ غلط ہوتا ہے تو وہ جو تصاویر نکلتی ہیں اور پرانی پکچرز آتی ہیں نئی پکچرز آتی ہیں۔یہ ساری تصاویر جڑتی ہیں اور ہیڈ لائن بنتی ہیں تو میں نہیں چاہتی ہوں کہ کسی بھی طرح کا ٹراما کسی بھی فیملی کو گزارنا پڑے جبکہ نظر بھی اس کی ایک بہت بڑی وجہ تھی کہ تصویر نہیں لگاتی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved