اسلام آباد(این این آئی)رواں سال معمول سے کم بارشوں کے باعث تربیلا اور منگلا ڈیم میں پانی کی شدید کمی ہوگئی۔نجی ٹی وی کے مطابق مختلف دریاؤں میں پانی کا بہاؤ انتہائی کم سطح پر ہے جس کے باعث محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہیکہ متاثرہ علاقوں میں خشک سالی کی صورت میں حالت مزید بگڑ سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ماہ بھی ملک میں معمول سے کم بارش ہونے کا امکان ہے اور بڑھتے درجہ حرارت کے پیش نظر خشک سالی کا خطرہ رہے گا۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ پاکستان میں ستمبر 2024 سے 21 مارچ 2025 تک بارشیں معمول سے 40 فیصد کم ہوئیں، دیگر صوبوں کے مقابلے میں سندھ میں سب سے کم بارشیں ہوئیں۔
